اسلام آباد (سب نیوز)سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ 4 روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، نائب وزرا حج عمرہ، سیاحت، سربراہ سعودی ایئرلائنز اور سعودی ایوی ایشن کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہیں، نیواسلام آبادائیرپورٹ پرنگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نیوفد کا استقبال کیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر توفیق حرمین الشریفین کیانتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔سعودی وزیر حج وعمرہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام سے حج اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے علاوہ صدرعارف علوی ، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
