اسلام آباد:سکیورٹی فورسز نے باڑہ میں خفیہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کیضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن 18 اور19 اگست کی درمیانی شب کیا گیا۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں سکیورٹی فورسز نے2 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھیجبکہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کو سراہا ہے،اوردہشتگردوں کیخلاف تعاون کی یقین دہانی کر ائی ہے۔
