ہومپاکستانسیشن جج ہمایوں دلاورکیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کا معاملہ، شایان علی کیخلاف مقدمہ درج

سیشن جج ہمایوں دلاورکیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کا معاملہ، شایان علی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (سب نیوز)سیشن جج ہمایوں دلاورکے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کا معاملہ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ،مقدمہ میں بغاوت اور دہشت گردی کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

مقدمہ تھانہ رمنا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے لندن میں جوڈیشل آفیسر کی ویڈیو بنائیں،ملزم نے جوڈیشل آفیسر پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جوڈیشل آفیسر کو غدار اور ملک فروش کہا گیا،پی ٹی آئی کے عہدیدار سارا میر گلگتی، عمران خلیل نے بھی احتجاج میں شرکت کی ،اس معاملے میں عادل فاروق راجہ بھی آن لائن متحرک رہے، ایسے واقعات سے ایک خوف کی فضا پیدا ہوئی، اس طرح کے اقدامات بھی دہشت گردی کی ایک شکل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔