ہومبریکنگ نیوزڈاکٹر شمشاد اختر نے نگراں وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر شمشاد اختر نے نگراں وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد:ڈاکٹر شمشاد اختر نے نگراں وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا۔ حلف اٹھانے کے چند منٹ بعد ہی شمشاد اختر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گئیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔وزارت خزانہ حکام نے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا استقبال کیا۔ وزارت خزانہ حکام کی جانب سے شمشاد اختر کو گلدستہ پیش کیا گیا اور مبارکباد دی گئی۔

شمشاد اختر کے وزارت خزانہ پہنچنے سے چند منٹ قبل نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا۔ وفاقی کابینہ میں 11 وزرا اور 7 معاون خصوصی شامل ہیں۔یاد رہے کہ نگراں وفاقی کابینہ میں شمشاد اختر نے نگراں وزیر خزانہ کا منصب سنبھالا ہے ان کے علاوہ احمد عرفان اسلم وزیر قانون ہوں گے۔اسی طرح شاہد اشرف تارڑ نگراں وزیر مواصلات اور سرفراز بگٹی وزیرِ داخلہ ہوں گے۔

اسی طرح ڈاکٹر گوہر اعجاز وزیر صنعت وتجارت، محمد علی وزیر توانائی اور انیق احمد وزیر برائے مذہبی امور ہوں گے۔ سید انور علی حیدر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ مرتضی سولنگی کو وزارت اطلاعات دی گئی ہے۔ جلیل جیلانی کو وزارت خارجہ اور جمال شاہ کو ثقافت کا قلمدان دیا جائے گا۔ اسی طرح شاہد اشرف تارڑ پوسٹل سروسز اور ریلویز کے نگراں وزیر ہوں گے، ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت ہوں گے، مدد علی سندھی وزیر تعلیم، خلیل جارج اقلیتی امور، محمد سمیع سعید بھی نگران وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔