اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائرس سجاد قاضی کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسد مجید کی ریٹائرمنٹ پر سائرس سجاد قاضی سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
علاوہ ازیں نگراں وفاقی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ اور سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے، دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ امریکہ میں مقیم بزنس مین سید لخت حسنین کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے
سائرس سجاد قاضی کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
