کیلی فورنیا ،مقبول ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم نے ایک نیا فیچر ایمریسو ویو متعارف کرادیاجس کا مقصد ویڈیو بیک گراونڈ کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ورچوئل ویڈیو بیک گراونڈ فیچر ویڈیو کالز کو بالکل ایسا بنا دیتا ہے جیسے کسی دفتر میں میٹنگ ہورہی ہو یا کم از کم ایسا احساس ضرور دلاتا ہے۔ زوم کی جانب سے اس فیچر کا اعلان گزشتہ سال ایک کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا مگر یہ اب جاکر اس ایپ کو استعمال کرنے والے مفت اور پرو اکاونٹس کو دستیاب ہوا ہے۔ اس فیچر میں 25 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے اور اس میں کمپنی کی توجہ حقیقی نظر آنے والی لوکیشن دکھانے پر مرکوز نظر آتی ہے۔ یعنی فلیگ بیک گراونڈ کی بجائے میٹنگ ہوسٹس اس فیچر کو اسی مینیو میں ان ایبل کرسکتے ہیں جہاں اسپیکر ویو اور گیلری ویو موجود ہوتے ہیں۔
زوم نے ورچوئل ویڈیو بیک گراونڈ فیچر متعارف کرادیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
