ہومپاکستانشوگر اسکینڈل، جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر ڈاکٹر رضوان کو کام جاری رکھنے کا حکم

شوگر اسکینڈل، جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر ڈاکٹر رضوان کو کام جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد،حکومت نے چینی سکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایک اور یوٹرن لیا ہے ۔ پہلے ڈاکٹر رضوان کو ایف آئی اے کی چینی اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی سے ہٹایا گیا جبکہ اب انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضوان کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ چینی اسکینڈل کی تحقیقات جاری رکھیں۔ڈاکٹر رضوان کی ٹیم ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو رپورٹ کرے گی۔ذرائع کے مطابق سربراہ ایف آئی اے ٹیم ڈاکٹر رضوان نے آج اجلاس طلب کیا تھا جس میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی 3 مئی کو کیس کی سماعت کے سلسلیمیں لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔