ہومپاکستانپاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

لاہور۔پاکستان کے76ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس عامر طفیل تھے۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل نے اپنے خطاب میں ملازمین سے درخواست کی کہ وہ ملک کی بہتری اور کمپنی کی ترقی کے لیے یک جان ہوکر کام کریں۔ایم ڈی نے پاکستان کی آزادی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے کردار کی تعریف کی۔
۔بعد ازاں ایم ڈی سوئی ناردر ن گیس نے پودا بھی لگایا۔ تقریب میں کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔