راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسزک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
قومی احتساب بیور (نیب) نے پرویز الٰہی کو اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار کرلیا، نیب لاہور لہ ٹیم پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لیکر سیشن کورٹ راولپنڈی پہنچ گئی۔ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو نظربندی کی مدت مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔ پرویز الٰہی کی نظربندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کئے تھے۔ یاد رہے کہ 19 جولائی کو چوہدری پرویز الہٰی کو ڈسڑکٹ جیل لاہور سے منتقل کرکے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں نظر بند کردیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ لاہور نے چوہدری پرویز الہٰی کے 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔ پرویزالہیٰ کو صدر پی ٹی آئی ہونے پر سیاسی جلسہ جلوس کیے جانے کے امکان پرنظربند کیا گیا تھا۔
پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
