اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ مزدوروں کااحساس کرنے والا حکمران نہیں دیکھا، سعودی عرب کی آدھی ایمبیسی مزدوروں سے زیادتیوں کی شکایتپر معطل ہے ،مزدوروں کیلئے وزیراعظم کا دل دھڑکتا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ فواد چوہدری نے کہا کہ ای او بی آئی نے مزدوروں کیلئے پنشن دگنی کر دی ہے اور ہاوسنگ میں بھی مزدوروں کا حصہ ہے، خوشحال مزدور ہمارا نصب العین ہے۔
عمران خان سے زیادہ مزدوروں کااحساس کرنے والا حکمران نہیں دیکھا، فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
