سڈنی ،آسٹریلیا میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پھیلا وسے بری طرح متاثرہ بھارت سے آنے والے افراد کو ملک میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کیمطابق آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ پیر سے کوئی بھی ایسا شخص جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران بھارت میں رہا ہو اگر ملک میں داخل ہوا تو اس کو قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ہی بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جو کم از کم 15 مئی تک لاگو ہے۔آسٹریلیا نے قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان اس وقت کیا جب ملک میں بالواسطہ پروازوں کے ذریعیبھارت سے آنے والے مسافروں کا پتا چلا۔
بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
