اسلام آباد،ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردئیے گئے، تبادلے پانچ سال کی روٹیشن پالیسی کے تحت کیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد طارق کا ویلفیئر برانچ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹرگل رحمان کا ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون سے ویلفیئر برانچ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود کا ایف آئی اے پنجاب زون ٹو میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکندر حیات خان کا این سی بی انٹرپول میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر زاہد محمود کا ایف آئی اے پنجاب زون ٹو میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹرشاہد مجید کا ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نجیب اللہ مروت کا ایف آئی اے کے پی کے زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سید فضل اکبر کا این سی بی انٹرپول میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر غازی خان کا ایف آئی اے پنجاب زون ٹو میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیئر الحسن ترمذی کا کا بھی انٹرپول میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم احمد کا ایف آئی اے پنجاب زون ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر فرخ بیگ کا آئی ائنڈ اے ایچ ایس میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹرایڈمن حسن عباس کا ایف آئی اے کے پی کے زون ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہارون ملک کا اے سی ڈبلیو ،ایڈیشنل ڈائریکٹر عطاء الرحمان کا ایف آئی اے پنجاب زون ون اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نعیم اختر کا اے ڈی جی لاء آفس میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد احمد چوہدری کا ای سی ڈبلیو اسلام آباد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد انیس کا ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کے پی زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ انسپکٹر محمد نعیم اقبال کا ایف آئی اے پنجاب زون ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، انسپکٹر عمر فاوق کا امیگریشن ونگ میں ، انسپکٹر محمد افتخار نصیب خان کا ایف آئی اے کے پی کے زون اور انسپکٹر خالد سلیم کا انٹرپول میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔




