اسلام آباد،انفارمیشن گروپ کے افسر و نیویارک میں سابق پریس کونسلر ندیم ہوتیانہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ کے افسر و نیویارک میں سابق پریس کونسلر ندیم ہوتیانہ امریکہ میں رضائے الہی سے انتقال کر گئے، ندیم ہوتیانہ این ایچ اے میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔انکے انتقال پر بیورکریسی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
