اسلام آباد(آئی پی ایس ) شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 20,700فوڈ پییج تقسیم کئے گئے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان ے تقریبا 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ اس فوڈ پیج میں تمام تر ضروری اشیا خردونوش شامل تھی۔ ایک فوڈ پیک 41 کلوگرام پر مشتمل تھا۔ جس میں 20 کلو فائن آٹا ،5کلو چاول ، 5لیٹر ونگ آئل ،2 لو بیسن ،2کلو کھجور ،5کلو چینی اور 1 کلو چائے اور جام شیریں شامل تھی۔ جس کا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا تھا اور مالیت1 ملین ڈالر(تقریبا 15 روڑ 60 لاکھ روپے) تھی۔ جو کہ این ڈی ایم اے ، مقامی حکومت کے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے10 اضلاع (دکی، چاغی ،واشک،پنجگور،پشین، خاران، صحبت پور، سبی ، لورائی ، قلات میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا گبا۔
شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان کے 20,700 مستحق گھرانوں میں اشیا ء خردونوش(رمضان پیکج )کی تقسیم کا عمل مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
