اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کی، وبا بڑھتی رہی تو دیگر شہروں میں بھی لاک ڈان لگایا جاسکتا ہے، کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈان لگا دیا گیا۔معاون خصوصی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں، مختلف ممالک سے آکسیجن کی درآمد ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے، 3 کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، ویکسین کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے، عوام این سی او سی کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھر میں 1200 ویکسی نیشن سینٹر ہیں، 20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوزلگ چکی ہیں، ویکسی نیشن سینٹرز جمعہ کو بند، اتوار کو کھلے ہوتے ہیں، افطار کے بعد بھی ویکسی نیشن کا عمل جاری رہتا ہے، 40 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کھول دی گئی۔
کورونا وبا بڑھتی رہی تو دیگر شہروں میں بھی لاک ڈان لگایا جاسکتا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
