لاہور،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے اورآکسیجن سلنڈرز کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال خطرناک ہورہی ہیمریضوں کی تعداد میں اضافے سے اسپتالوں پردبا بڑھ رہا ہے، موجودہ صورتحال کے تناظر میں اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعدادمیں فوری اضافہ کیا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو ہر قیمت پریقینی بنایا جائے،صوبے میں آکسیجن سلنڈر کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیوں مسلسل رابطہ رکھا جائے،صوبے میں آکسیجن سلنڈر کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
