لاہورمسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نوازنے این اے 249 کے عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی آکر براہ راست آپ لوگوں سے ملنا چاہتی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے آپ کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالنانہیں چاہتی۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے،یقین ہے این اے 249 کے عوام مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں گے، مفتاح اسماعیل کامیاب ہوکرپانی سمیت دیگرمسائل حل کریں گے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ 29اپریل کوایس اوپیزکے ساتھ پولنگ اسٹیشنزجائیں،شیرکے نشان پر مہر لگائیں،علاقے کی قسمت بدل جائیگی۔
کورونا کی وجہ سے آپ کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالنانہیں چاہتی،مریم نواز کا این اے 249 کے عوام کے نام پیغام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
