نئی دہلی ،بھارت میں کورونا کے شدید پھیلا واور فیملی ممبران کے وبا میں مبتلا ہونے کے باعث بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی پی ایل کے باقی میچز نا کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشون نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔بھارتی اسپنر نے کہا کہ میری فیملی اور رشتہ دار کورونا سے لڑ رہے ہیں اور میں اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ایشون کا مزید کہنا تھا کہ اگر چیزیں صحیح سمت میں گئیں تو میں آئی پی ایل دوبارہ کھیلنے کے بارے میں سوچوں گا۔خیال رہے کہ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایشون آئی پی ایل چھوڑ کر کورونا میں مبتلا فیملی کی مدد کو پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
