ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نگراں سیٹ اپ پر مشاورت

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نگراں سیٹ اپ پر مشاورت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وزیراعظم ہاس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نگران حکومت کے قیام اور قومی اسمبلی کی تحلیل سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید کو فون کیا اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے معاشی اور مالی استحکام کے لئے ان کی بھرپور حمایت پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کیا جو یقینی طور پر پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی گہری محبت اور خیال رکھنے کا اظہار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔