ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم کا یو اے ای کے صدر کو فون، 1 ارب ڈالر ڈیپازٹ پر شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم کا یو اے ای کے صدر کو فون، 1 ارب ڈالر ڈیپازٹ پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کو فون کر کے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔شیخ محمد بن زید سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور امارات میں پاکستانی مزدوروں کیلئے بہتر مواقع پیدا کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔