پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر کورونا زد اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے بعد پھر عید تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا، تاہم گزشتہ روز کے این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اب دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اعلامیے میں پیر 26 اپریل سے عید تک نویں سے انٹر تک کے تعلیمی ادارے بند ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے پی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوروناوائرس کی 5 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے بشمول کلاس نہم سے بارہویں تک بند رہیں گے، تاہم آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
