ہومپاکستانکورونا وائرس: مردان میں مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ

کورونا وائرس: مردان میں مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ

پشاور،خیبرپختونخواکے شہر مردان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41فی صد تک ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری کورونا کی تیسری لہر کے دوران خیبرپختونخوا میں بھی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، محکمہ صحت کے پی کے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا پھیلا کی شرح 15.2 فیصد رہی۔ پشاور اور ہری پور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27،27 فیصد ہے جبکہ لوئردیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں 25 فیصد اور مالاکنڈ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہے۔ چارسدہ اور صوابی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 18، 18 فیصد ہے ، جبکہ شانگلہ اور چترال میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16،16 فیصد ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 14ہزار 399ہے ، جبکہ خیبرپختونخواکے ہسپتالوں میں 1968کوروناکے مریض زیر علاج ہیں، اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں1ہزار 52 مریض ایچ ڈی یوزمیں زیر علاج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں167 کورونا کے مریض مختلف ہسپتالوں کی آئی سی یوز میں داخل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 82 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 12ہزار140ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3066افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔