ہومپاکستاناین سی او سی کے فیصلے ،عملدرآمد کا آغاز،اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی

این سی او سی کے فیصلے ،عملدرآمد کا آغاز،اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا، اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے فوج کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے، گشت کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کر لی تھی، جس کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔