ہومپاکستانپی ٹی آئی ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی اظہار یکجہتی کیلئے جہانگیر ترین سے ملاقات

پی ٹی آئی ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی اظہار یکجہتی کیلئے جہانگیر ترین سے ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس) راولپنڈی سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے اظہار یکجہتی کیلئے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمر تنویر بٹ نے کہا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں، آج ان کے خلاف پارٹی کے اندر سے سازش کر کے مشکلات کھڑی کی گئیں ہیں، اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے –

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔