ہومپاکستانگورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

لاہور(آئی پی ای س)گورنر پنجاب چوہدری سرورسے جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اور صوبائی وزرا اجمل چیمہ، خیال احمد کاسترو سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ چودھری سرور نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرونگا، پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے، ملکی ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، کمزور اور غریب طبقے کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے ہر منصوبے کا مقصد ملکی ترقی اور خوشحالی ہے، انشا اللہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم اور احساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریگی، فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔