سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی۔
نذر گوندل نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کئی رہنما اور اراکین اسمبلی گزشتہ دنوں کے دوران پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔
کپتان کو دھچکا،پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گرگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
