لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اقدام سیشن کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
ایف آئی اے نے اپیل میں موقف دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنی درکار ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
دوسری جانب ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان بھی گرفتار ہیں۔
پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اقدام سیشن کورٹ میں چیلنج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
