ہومبریکنگ نیوزپیرس سمٹ: وزیراعظم کا عالمی برادری سے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی پالیسی بنانے پر زور

پیرس سمٹ: وزیراعظم کا عالمی برادری سے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی پالیسی بنانے پر زور

پیرس: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ برس اسی وجہ سے تباہ کن سیلاب کا سامنا بھی کیا۔پیرس میں منعقدہ نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو گزشتہ برس تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے بیس لاکھ گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 33 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی آنکھوں سے تباہی دیکھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے سیلاب کی آفت کا بہت بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے عالمی دنیا پر زور دیا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے پالیسی مرتب کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔