ہومبریکنگ نیوزپیرس میں دھماکہ،16افراد زخمی،7 کی حالت تشویشناک

پیرس میں دھماکہ،16افراد زخمی،7 کی حالت تشویشناک

پیرس:فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے،جبکہ 7 کی حالت تشویشناک بتایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ گیس دھماکے سے متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ ایک عمارت کااگلاحصہ زمیں بوس ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملبے تلے مزید ممکنہ متاثرین کے خدشے کے پیش نظر ریسکیوکوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں16افراد زخمی ہوگئے،جبکہ7کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والی عمارت میں ایک بین الاقوامی ڈیزائن اسکول اور کیتھولک تعلیمی نظام کا ہیڈ کوارٹر تھا۔پیرس کے میئراین ہڈالگو جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جب کہ وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے میں جانیسے گریز کریں۔ پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونیز نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔