اسلام آباد(سب نیوز )فرح گوگی کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ وفاقی حکومت کا فرح گوگی کوبیرون ملک سے گرفتار کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق حکومت نے ملزمہ کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری دیدی، فرح گوگی کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں اینٹی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے، ایف آئی اے ملزمہ کے خلاف اسی مقدمہ میں انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کرائے گا، وزارت داخلہ کی ایف آئی اے کو ملزمہ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرنے کی ہدایت، ملزمہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسز سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گئی تھی۔
فرح گوگی کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ،حکومت کا گرفتاری کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
