ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

پیرس: وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے، وزیر اعظم فرانسیسی صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری دورہ پر فرانس پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) فرانس کے سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان اور دیگر حکام نے استقبال کیا، مسلم لیگ (ن) فرانس کے عہدیداروں کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو گلدستے بھی پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔ وزیر اعظم ہاس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر سرکاری دورہ پر فرانس پہنچے ہیں، دورہ فرانس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔