ہوماسلام آبادبیکھہ سیداں:ممبر سٹیٹ کی نگرانی میں انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں

بیکھہ سیداں:ممبر سٹیٹ کی نگرانی میں انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں

اسلام آباد(سب نیوز ) عدالتی حکم پر ممبر سٹیٹ سی ڈی اے کی نگرانی میں انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں،بیکھہ سیداں میں غیر قانونی تعمیرات مسمار،58کمرے،18غیرقانونی چاردیواریاں شامل،تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے بعد ڈائریکٹر جنرل انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ کیے گئے انسداد تجاوزات آپریشن میں ویسٹ سرکل کی تمام ٹیموں نے شرکت کی۔اس موقع پر بھاری مشنری سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں 58 کمرے 18 غیر قانو نی چارردیواریاں 14 کچن 26 واش روم 2 دوکانیں مسمار کر دی گئیں۔یاد رہے کہ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ بیکھہ سیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے متاثرین کی آلاٹمنٹ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔