ہومپاکستانمعاون خصوصی جواد سہراب ملک کو داخلہ امور کاقلمدان تفویض

معاون خصوصی جواد سہراب ملک کو داخلہ امور کاقلمدان تفویض

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کو داخلہ امور کاقلمدان دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ مقرر کردئیے گئے ہیں ، یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔

یاد رہے کہ جواد سہراب ملک کو 2 فروری 2023 کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔