جدہ(خالدنواز چیمہ)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل قومی یکجہتی ،سیاسی اور جمہوری قوتوں اور مقتدر حلقوں کے درمیان ہم آہنگی میں پوشیدہ ہے۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک میڈیا فورم ریاض کے صدر ذکاءاللہ محسن کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں صحافیوں سمیت سیاسی شخصیات شریک تھیں ۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان جن مشکلات اور سنگین مسائل سے دوچار ہے اسکے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سمیت مقتدر حلقے پاکستان کی ترقی اور اسکی عوام کی خوشحالی کے لئے ایک پیج پر کھڑے ہوجائیں تاکہ حالات کو بہتری کی جانب بڑھایا جاسکے ۔
پاک فوج ملکی سالمیت کی ضامن ہے اور اسکے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہمیں چاہئیے کہ بحثیت قوم ملکر تمام تر چیلنجز سے نبرآزما ہوں ۔
شرکاء میں خالد نواز چیمہ،شعیب الطاف، جہانگیر خان،یحییٰ اشفاق حاجی محمد،مبشر افضل چیمہ،انیس احمد،اکرم فیض،ریاض گھمن سمیت دیگر شریک تھے۔
سیاسی جماعتوںسمیت مقتدر حلقے عوام کی ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے ایک پیج پر کھڑے ہوجائیں ،سعوب عرب میں مقیم پاکستانی صحافی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
