لاہور(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گی۔
تفصیلا ت کے مطابق جلسہ شجاع آباد کے فٹبال گراؤنڈ میں ہو گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جلسے میں شرکت کے لیے شام 5 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے خطاب میں ملکی معاملات اور سیاسی صورتِ حال پر بات کریں گی۔
