ہومبریکنگ نیوزپہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی، مریم اورنگزیب

پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مالی سال 2023ـ24ء کے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کے لیے رکھے گئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لیے انہوں نے رقم فراہم کی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔