ہومبریکنگ نیوزشاہ محمود قریشی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

شاہ محمود قریشی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نےشاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں 27 جون تک منظور کر لیں۔ عدالت نےپی ٹی آئی رہنما کو تین مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نےشاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار رانا مدثر ایڈووکیٹ نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بے گناہ ہوں ،بد نیتی کی بنیاد پر مقدمات میں ملوث کیا گیا ، شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، گرفتاری کا ڈر ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس، مقدمہ نمبر 1271 تھانہ گلبرگ اورمقدمہ نمبر 96/23 سرور روڈ میںضمانتوں کی درخواستیں دائر کیں۔

دوسری جانب لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں 15 ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کرلیں۔ عدالت نے 15 ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان میں احمد علی ، سیف الرحمن ، الہی بخش ، مقصود مسیح، خاور حسین ، شاہ دین ،امداد اللہ ،اکبر خان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔