ہومبریکنگ نیوزضلع مہمند،پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،کانسٹیبل عمر ولی شہید

ضلع مہمند،پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،کانسٹیبل عمر ولی شہید

پشاور(سب نیوز) ضلع مہمند کی تحصیل صافی تھانہ لکڑو کی حدود میں خانقاہ پولیس چیک پوسٹ پر رات کئے نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عمرولی شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمر ولی ساگی بالا ضلع مہمند کا رہائشی تھا۔مرحوم کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو چکے۔پولیس نےملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔