ہومبریکنگ نیوزن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی فارمولہ کیا ہوگا،، سب نیوز نے پتہ لگا لیا ۔۔۔۔

ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی فارمولہ کیا ہوگا،، سب نیوز نے پتہ لگا لیا ۔۔۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جہانگیر ترین کی سربراہی میں بنائی گئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا باضابط اعلان کردیا گیا ،، جس میں تحریک انصاف سے بریک لینے والی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی ،، نیوز ون کے پروگرام ہر زوایے سے میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار کاشف رفیق نے بتایا کہ ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت پنجاب میں انتخابات لڑیں گے ،،جس کے تحت جن حلقوں میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی انتخابات لڑ کر جیت چکے ہیں ان حلقوں میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار الیکشن لڑیں گے ،، اور ن لیگ ان حلقوں میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی

62b1070f67c1b
استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما عبد العلیم خان انتخابات کے بعد وزیر اعلی پنجاب کے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں

استحکام پاکستان پارٹی کی خواہش ہے کہ وزارت اعلی انکی جماعت کو ملے کاشف رفیق کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان جو کہ سیاست چھوڑ چکے تھے وہ دوبارہ محترک ہوگئے ہیں علیم خان انتخابات لڑنے کے بعد وزارت اعلی کے امیدوار ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔