ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے شہر بھر کے سٹ آئوٹس کی مرمت وبحالی کا کام مکمل کر لیا

سی ڈی اے نے شہر بھر کے سٹ آئوٹس کی مرمت وبحالی کا کام مکمل کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ نے شہر بھر کے سٹ آئوٹس(باہربیٹھنے کی جگہوں)کی مرمت وبحالی کا کام مکمل کر لیاہے،جبکہ چندروز میں نئے بنائے جانے والیسٹ آٹس بھی مکمل کرلئے جائیں گے۔دوسری جانب شہر یوں کوبہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بس اسٹاپوں کی مرمت وبحالی اور نئے بس سٹاپس کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ شہر بھرمیں خوبصورتی اور شہریوں کوتفریحی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس حوالے سے عرصہ دراز سے نظر انداز سٹ آئوٹس اور ریلنگز کی ازسرنو مرمت وبحالی کاکام مکمل کر لیا گیا ہے،جبکہ نئے تعمیر کیے جانے والے سٹ آٹ بھی آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائیں گے۔پہلے مرحلہ پر سی ڈی اے کیشعبہ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینینس کی جانب سے سیکٹر ایف سکس سکول روڈ پر موجود سٹ آٹ اورایف سکس مرکز میں آغاخان روڈ پر نیا بنایا جانے والیسٹ آٹ بھی آئندہ ہفتے مکمل کر لیے جائیں گے،۔پربت روڈ ایف سیون مرکز میں لکڑی کے ٹیکسچر والی ریلنگ پر مرمت وبحالی کاکام مکمل کر لیا گیاہے،جبکہ ایف سکس میں جسٹس عبدالرشید روڈ اور ایف ٹین مرکز میں سنبل روڈ پربھی لکڑی کے ٹیکسچر والی گارڈ ریلنگ پر مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا ہیایف ٹین مرکز کی سٹ آٹس اور گارڈ ریلنگ پر مرمت وبحالی کے کام مکمل کر لیا ہیایف سکس ناظم الدین روڈ،ایف ایٹ،مارگلہ روڈ لپر ریلنگز اورسیٹ آٹس کی مرمت کی گئی ہے ایف ٹین سمبل روڈ پر دو بس سٹاپ کی تعمیر کا کام جاری ہے ایف ٹین سروس روڈ ایسٹ پر بس سٹاپ تعمیر کر دیا گیا ہے جبکہ شہید ملت،میلوڈی مارکیٹ اور آبپارہ مارکیٹ میں بس سٹاپ کی تعمیر کا کام جاری ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔