ہومپاکستانوزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی مستعفی

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی مستعفی

پشاور، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر ضیا اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلی خیبرپختونخوا کو بھیج دیا۔ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ضیا اللہ بنگش کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضیا اللہ بنگش کے استعفے کی کوئی اور وجوہات نہیں، انہوں نے اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجوہات بتائی ہیں۔وزیراعلی کے مشیربرائے انرجی حمایت اللہ اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیدغازی غزن جمال بھی مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال تک وزیراعلی کی قیادت میں محکمہ ایکسائز میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن معاملات اب بس سے باہرہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی اپنی ٹیم کے مذکورہ ارکان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ دو سے تین وزرا کے استعفے بھی آسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔