ماسکو،امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکا کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور 8 امریکی عہدیداروں پر پابندی سمیت امریکی این جی اوز کی ملک میں جاری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی، ہم امریکی اقدام کا جواب اسی انداز میں دیں گے اور 10 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکالیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اچھے رویے کا مظاہرہ کرے اور محازآرائی کے راستے سے اجتناب کرے ورنہ ایسے فیصلے لیے جائیں سے جس سے امریکا کے لیے مشکل دور کا آغاز ہوجائے گا۔
