ہومپاکستانملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری تاریخی سنگ میل ہے،محمد سرور گوندل

ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری تاریخی سنگ میل ہے،محمد سرور گوندل

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس ) کے ترجمان محمد سرور گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس) نے ساتویں خانہ و مردم شماری کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی کامیاب تقریب رونمائی کا اہتمام کیا، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے طور پر ایک تاریخی سنگ میل ہے۔


محمد سرور گوندل نے کہا کہ پاکستان پوسٹ آفس (پی پی او ڈی) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جاری کردہ ڈاک ٹکٹ کی واک ان خریداری کے لئے سامعین کے لئےاسٹال کا اہتمام کیا۔
ممبر سپورٹ سروسزمحمد سرور گوندل نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ مردم شماری کی ڈیجیٹلائزیشن کی قابل ذکر کامیابی کے لئے فخر اور پہچان کی علامت ہے۔پاکستان پوسٹ آفس نے پاکستان ادارہ شماریات کو اہم شماریاتی تنظیم کے طور پر سراہا جو مختلف سطحوں پر ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کے لئے قابل اعتماد اور بروقت اعداد و شمار فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی بی ایس اور اس کے شراکت داروں کی طرف سے مردم شماری کے سفر پر دستاویزی فلم نے سامعین کی بھر پور توجہ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔