ہومپاکستانشبلی فراز اور شوکت ترین نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شبلی فراز اور شوکت ترین نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد، شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں کابینہ میں شامل ہونے والے شوکت ترین اور شبلی فراز سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا،اور اس کے بدلے حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا، جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔