اسلام آباد(سب نیوز)46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم 21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی،
پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہوگئی، 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی؛ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنےوالے 18 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا،
حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے ۔
مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے.
چھیالیس ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
