ہومتازہ ترینسی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے،تفصیلات سب نیوز پر

سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے،تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے۔ سی ڈی اے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق نئے انتظامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق عبدالرؤف خان، ڈائریکٹر (ایگزیکٹو کیڈر)، بی پی ایس-19 کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-I و ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشنز، سی ڈی اے و ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح فہد جاوید، او ایم جی/بی پی ایس-18 جو ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن سی ڈی اے اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-II سی ڈی اے کے اضافی چارج پر تھے، انہیں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-I سی ڈی اے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے، جو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ہوگا۔

آفس آرڈر کے مطابق سید علی حسنین، او ایم جی/بی پی ایس-18 کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ و ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشنز سی ڈی اے کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ، پلاننگ ونگ، سی ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق مذکورہ احکامات 17 ستمبر 2026 کو جاری ہونے والے آفس آرڈرز نمبر 1284 اور 1285 کی جگہ جاری کیے گئے ہیں۔ متعلقہ افسران کو چارج چھوڑنے اور سنبھالنے کی رپورٹس ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ آفس آرڈر چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔