اسلام آباد (سب نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں 8 جون کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے یکم جون کو سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی تھی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
