ہومپاکستانپاکستان اور کینیڈا کے درمیان جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کی درآمد سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کی درآمد سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوراک، جانوروں کی خوراک اور پراسیسنگ کے لیے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کی درآمد سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کردیے گئے۔
وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے وزیراعظم ہاس میں پروٹوکول پر دستخط کیے، تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔وزارت خارجہ کے مطابق اس پروٹوکول کے تحت کینیڈا سے پاکستان درآمد کیے جانے والے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کے لیے نباتاتی صحت سے متعلق درآمدی شرائط طے کی گئی ہیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ زراعت اور تجارت کے شعبوں میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔