Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمرکزی نائب صدر تحریک انصاف امیر بخش بھٹو بھی پارٹی عہدوں سے مستعفی

مرکزی نائب صدر تحریک انصاف امیر بخش بھٹو بھی پارٹی عہدوں سے مستعفی

لاڑکانہ: تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر امیر بخش بھٹو اور صوبائی نائب صدر سندھ اللہ بخش انڑ نے پارٹی عہدوں سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔لاڑکانہ میں امیر بخش بھٹو نے اللہ بخش انڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایکشن کمیٹی اور سی ای سی سمیت بنیادی رکنیت سے استعفی دے رہا ہوں، اب سیاست کرنے کو دل ہی نہیں چاہتا جو تعلیم ملی اس کے مطابق سیاست نہیں کرسکتا، ساتھیوں اور ملک کیلئے ہر خدمت اور قربانی دینے کو تیار ہوں، مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مل کر کروں گا، 9 مئی کو ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

امیر بخش نے مزید کہا ہے کہ فوج پر حملے دہشتگردی ہیں ہم اس لیے سیاست میں نہیں آئے، جمہوری انداز میں رہتے ہوئے مخالفت کی جا سکتی ہے، شہدا کی یادگاروں کو آگ لگانا افسوسناک ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق جنرل باجوہ نے ان کے خلاف سازش کی تو کیا ایم ایم عالم نے بھی سازش کی تھی، شہدا نے کیا قصور کیا کہ ان کی یادگاروں کو آگ لگائی گئی، فوج کو کمزور کر کے ہم کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔