ہومپاکستانپرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے،فواد چوہدری

پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا، سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔